چٹکلہ مقوی بدن (General Tonic)


ھوالشّافی
ایک کلو دودھ گائے لے کر اس میں اسگندھ ناگوری کا سفوف 20 گرام، 7 عدد چھوارے اور دو عدد دیسی انڈے کی زردی (ابال کر زردی نکال لیں) ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا جوش دیں کہ دودھ آدھا رہ جائے تو اس میں دو چمچ دیسی گھی اور دو چمچ شہد خالص ملا کر اتار لیں، ٹھنڈا ہونے پر چھوارے کھا لیں اور یہ دودھ پی لیں۔ اسی طرح کم ازکم چالیس روز تک استعمال کریں۔

فوائد: 
کمال درجہ کا مقوی بدن، مقوی باہ، مقوی قلب اور ہڈیوں کے درد، کے لیے بہت مفید ہے اس سے جسم کی تھکاوٹ اور تمام کمزوریاں دور ہوتی ہے جن لوگوں کی قوتیں زائل ہو چکی ہوں یا عمر زیادہ ہو تو ان کے لیے بہت ہی بہتر ٹانک ہے ۔لمبے چوڑے نسخوں سے بہت بہتر ہے خود آزما لیں  زیادہ دعؤوں کی ضرورت نہیں!
نوٹ:
کچھ لوگوں کا معدہ کمزور ہوتا ہے اس لیے وہ شروع میں مقدار آدھی کر دیں یا پھراسبغول 10ثابت گرام، سفوفِ کہربا 5گرام وغیرہ میں سے کسی ایک کا استعمال کریں تاکہ پیٹ خراب نہ ہو