نسخہ جات (حصہ دوم)

     نسخہ جات
(حکیم علی صاحب)

کھانسی ‘نزلہ و زکام جڑسے ختم
نزلہ و زکام اور کھانسی بھی ساتھ ہو تو ایک میٹھا مزے والا نسخہ پیش خدمت ہے۔ ایک دیسی انڈا توڑ کر ایک پیالی میں ڈالیں اس میں ایک چمچ چینی ڈال کر خوب پھینٹیں۔ اس کے بعد کھولتا ہوا دودھ اس میں ڈال دیں اور چمچ سے ہلائیں۔ نیم گرم پی لیں۔ انشاءاللہ نزلہ و زکام کیساتھ کھانسی بھی بھاگ جائیگی۔ تین دن تک یہ نسخہ استعمال کریں

کھانسی کا فوری علاج
نسخہ الشفاء:ادرک کا عرق نکال لیں اور اسے شہد میں ملا کر بچے کو دیں کھانسی کا خاتمہ ہوجائے گا۔٭ آٹے کا چھان پانچ تولے لیں اسے پانی میں ڈال کر خوب ابالیں اور حسب منشاءاس میں نمک یا میٹھا شامل کرکے اس پانی کو پئیں‘ کھانسی ختم ہوجائے گی سرد پانی ہرگز استعمال نہ کریں۔٭ ابلے ہوئے انڈے کی زردی لیں اور اسے شہد میں ملا کر کھائیں اس عمل سے سخت سے سخت کھانسی کو بھی شفاءنصیب ہوتی ہے

سفوف بواسیر
چھلکا ریٹھہ 5 تولہ، کتھ سفید 5 تولہ، سفوف بنالیں۔ ایک چھوٹا کیپسول شام کو ہمراہ ملائی دیں۔ پندرہ دن استعمال کریں۔انشاءاللہ

بواسیر, خونی،و،بادی کیلیے
پھٹکڑی سفید6 تولہ، مقطر مولی کا پانی 1 کلو، رسول 5 تولہ، اسکانتھرا ہوا پانی ڈیڑھ کلو پانی ڈالیں۔
پھٹکڑی باریک کر کے مولی کے پانی میں پکائیں جب آدھا رہ جائے تو رسول والا پانی ڈال دیں۔ گاڑھا ہونے پر گولیاں بنالیں۔ خوراک 1,2 گولی صبح ہمراہ مکھن اور دہی کی لسی سے لیں کم ازکم پندرہ دن استعمال کریں۔انشاءاللھ فائدہ ہو

سفوف برائے بلڈپریشر
تھوم ایک پاﺅ لے کر چھیل کر کوٹ لیں۔ بعد میں پانی نکالے بغیر خشک کر کے سفوف بنالیں۔خوراک: 1 بڑا کیپسول صبح کو ہمراہ پانی لیں۔ یقین کے ساتھ استعمال کریں فائدہ ہو گا

دل کے مریضو ں کے لیے  
:: مر وارید 2 ماشہ ، طبا شیر نقرہ 6 ماشہ ، چھوٹی الا ئچی 6 عدد ، گل گاﺅ زبان 6 ما شہ ، (صاف شدہ )ور ق چا ندی ایک دفتری بڑا سا ئز ۔ گل گاﺅ زبان ایک تولہ ، ڈنڈیاں وغیرہ نکال کر 6 ما شہ رہ جا تا ہے ۔ سب ادویا ت کو پیس کر بڑے سائز کے کیپسول بھر لیں ایک کیپسول رات سوتے وقت پانی کے ساتھ کھا ئیں ۔ دل کی تمام کمزوریوں کیلیے بہترین ہے

ایک سبز الائچی اور ایک چٹکی پسی ہوئی دار چینی چبا کر ایک گلاس دودھ پلانے سے بچوں کا حافظہ تیز ہوتا ہے۔