نسخہ جات (حصہ اوّل)

بواسیر خونی
نسخہ:مغز تخم نیم۔ فلفل سفید ہم وزن کھرل کر لیں حب بقدر نخود تیار کرلیں۔ بواسیر خونی کیلئے حیرت انگیز طور پر مفید اور نافع ہے نہایت زود اثر بے خطر دوا ہے۔ ان گولیوں کے استعمال سے قبض کی شکایت بھی رفع ہوجاتی ہے بار ہا مرتبہ طریقہ استعمال، صبح دوپہر رات کھانے سے ایک گھنٹہ بعد ایک گولی تازہ پانی سے

خمیرہ قبض کشاء
8 گل سرخ ایک پاو، سنامکی ایک پاو، ایک سیر پانی میں رات کو بھگودیں صبح کو جوش دیں، ڈیڑھ پاو پانی رہنے پر اتار لیں اور ڈیڑھ سیر مصری شامل کرکے اچھی طرح مٹی کی کونڈی میں گھوٹ کر خمیرہ تیار کر لیں۔ ایک تولہ رات کو قبض کشائی کیلئے استعمال کریں

پانچ منٹ میں شدید سردرد سے یقینی نجات
دو عدد بڑی الائچیوں کے دانے نکال کر منہ میں رکھیں ساتھ ہی ایک چمچ چینی ڈالیں اور انہیں اس طرح چوسیں جس طرح چیونگم چباتے ہیں اور چوس چوس کر رس پیتے رہیں پانچ منٹ میں شدید سردرد سے یقینی نجات مل جائے گی چند دن کے استعمال سے مکمل طور پر سر کا درد ختم ہو جائےگا میں نے یہ نسخہ کئی مریضوں کو بتایا جن کے سر میں اکثر درد رہتا تھا اس ٹوٹکے کی وجہ سے آرام مل گیا

،نسخہ, پیچش کیلئے
نسخہ
چھوٹی ہڑیڑ اور بل گری ہموزن لیکر سفوف بنا کر چھوٹی 1-1چمچ دن میں 3 بار پانی کے ساتھ لینی ہے اور اگر چھوٹے بچوں کو یہ بیماری (پیچش) ہوتو بلگری کا مربہ لیکر دیں بالکل شیرخوار بچوں کو اس مربے کا شیرہ پلائیں فوراً فائدہ ہوگا۔ یہ نسخہ بڑے کمال کا ہے۔

جوڑوں کے درد کیلئے
خولنجان5 تولہ‘ سنائے مکی5 تولہ‘زنجبیل 5 تولہ‘ سورنجاں شیریں 3 تولہ‘ کھانڈ سفید6تولہ۔
ترکیب تیاری: تمام اشیاءکو صاف کرکے باریک پیس لیں اور کپڑچھان کرکے باہم ملا کر رکھ لیں۔
خوراک: ایک ماشہ روزانہ صبح دوپہر رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد ہمراہ نیم گرم دودھ پندرہ سے بیس دن لگاتار

نسخہ:خاص مقوی شباب
مقوی حریرے
یو ں تو مغزیا ت کے تقریباً تمام حریر ے مقوی ہو تے ہیں ، لیکن یہ حریرہ خاص طور پر مقوی شباب ہے۔ میٹھے چھلے ہو ئے با دام 20 عدد، مغز اخروٹ ثابت 20 عدد، 20 چلغو زوں کا مغز اور نشا ستہ 20 گرام ، ان سب کو سِل یابلینڈ ر میں پانی کے ساتھ باریک کر لیں اور نرم آنچ پر پکائیں ۔ اسی میں تھوڑا سا مکھن اور چینی پسند کے مطابق ملا کر ثعلب مصری 2 گرام ، بہمن سفید 2 گرام اور شقاقل مصری 2 گرا م کا باریک سفوف ملا کر استعمال کریں ۔ اوپر سے دودھ بھی پی سکتے ہیں یا مغز یا ت دودھ ہی میں پیس لیں

نوٹ:
کوئی نسخہ استعمال کرنے سے پہلے مستند معالج سے مشورہ ضرور لیں۔