بینائی کو تیز کرنے کا نسخہ


بینائی کو تیز کرنے کے لیے روزانہ رات کو پاؤں کے تلؤوں پر کم از کم دس منٹ تک تیل سے مالش کریں
اس مقصد کے لیے روغن مالکنگنی، روغن زیتون، سرسوں کا تیل بہت ہی کارآمد ہیں اس کے ساتھ ہی درجِ ذیل نسخہ استعمال کریں انشاء اللہ ایک ماہ میں مریض کو فائدہ ہونا شروع ہو جائے گا۔

ھوالشّافی
چہار مغز 100گرام
مغز بادام 100گرام
خشخاش (بریاں شدہ) 50گرام
سونف 100 گرام
کشنیز  50 گرام
سبز الائچی  50 گرام
مرچ سیاہ 30عدد
کشتہ مرجان 1گرام
مصری 100 گرام
۔۔۔
تمام ادویات کو سفوف بنا کر کشتہ مرجان ( قرشی،اشرف یا کسی اچھی کمپنی کا ہو) ملالیں اور روزانہ دو چمچ رات کو سوتے وقت دودھ کیساتھ استعمال کریں
اور پاؤں کے تلؤوں پر مالش کریں اس نسخہ سے انشاء اللہ بینائی میں بھی تیز ہو گی اس کے علاوہ دماغی کمزوری، دماغی خشکی، نسیان وغیرہ بھی فائدہ ہو گا۔