گردے کی پتھری کا آسان مؤثر اور کامل علاج

ھوالشّافی
دیسی خربوزہ آدھا کلو لیکر اس کو جوسر میں اچھی طرح گرائیند کر لیں اور صبح شام استعمال کریں اور ساتھ ہی دیسی خربوزہ کا نمک 2-3 رتی صبح شام استعمال کریں زیادہ سے زیادہ ایک ماہ میں گردے کی پتھری دور ہو جائے گی اور درد پہلے دن ہی دور ہو جائے گا

نمک حاصل کرنے کا طریقہ:
دیسی خربوزہ 5کلو لے لیں اور اس کو جلا کر راکھ بنا لیں۔ اس راکھ کو چارگنا پانی میں ڈال دیں اور صبح شام لکڑی سے ہلاتے رہیں 2-3 دن تک پانی میں راکھ پڑی رہے پھر نتھار علیحدہ کر لیں۔ نتھار شدہ پانی کو صاف برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھیں جب پانی اڑ جائے گا تو نمک رہ جائے گا۔ یہ نمک خربوزہ کہلاتا ہے۔