خشک جلد کے لیے مفید ٹوٹکے (Herbal Tips for Dry Skin)

خشک جلد کےلیے مفید ٹوٹکے 
باڈی سکرب
آدھا کپ دانے دار چینی، دو کھانے کے چمچ کھویا اور دو کھانے کے چمچ ویجیٹیبل آئل مکس کرکے سکرب بنالیں۔ غسل کرنے سے پہلے سارے جسم پر اس سکرب کا مساج کریں۔ کچھ دنوں میں ہی آپ اپنی جلد پر نمایاں فرق محسوس کریں گے۔ اگر سکرب بچ جائے تو اسے فریج میں رکھ لیں لیکن اگر دودھ کھٹا ہو جائے تو اسے نہ استعمال کریں۔
جلد کیلئے کریم
ایک کپ کریم کو الیکٹرک مکسچر سے مکس کریں یہاں تک کہ وہ نرم ہو جائے۔ ہلکے ہاتھوں سے کریم کا جلد پر مساج کریں۔ پھر دس سے پندرہ منٹ بعد غسل کرلیں۔
قدرتی ایکسفئلیٹ
خشکی اور خارش سے نجات کیلئے آپ اپنے کچن میں سے بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔ دہی ایک بہترین کلینزر ہے خشکی ختم کرکے اسے نرم و ملائم بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کیلئے تین کھانے کے چمچ پپیتا پیسٹ اور آدھا کپ دہی مکس کرکے اسے اپنی سکن پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھو دیں۔
فروٹ ٹی فرشنر
اپنی جلد کو تروتازہ رکھنے کیلئے اپنی پسند کی فروٹ ٹی کے دو ٹی بیگ لیں اور اِن کو ایک کپ اُبلے گرم پانی میں ڈال دیں یہاں تک کہ پانی ٹھنڈا ہو جائے پھر اس میں دو چائے کے چمچ ویچ ہیزل کے شامل کریں۔ اگر پانی میں پتی کے چند زرے رہ گئے ہوں تو اسے چھان لیں اور کسی بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں۔ جب کہیں خارش یا خشکی محسوس ہو تو روئی کو اس مکسچر میں بھگو کے متاثرہ حصے پر لگائیں۔ آپ اس کو اسپرے والی بوتل میں ڈال کے اسپرے بھی کرسکتے ہیں۔

موئسچرائزر
قدرتی اجزاء سے بنے موئسچرائزر اور صابن کا استعمال کریں کیونکہ کیمیکلز سے بنی اشیاء جلد کو خشک کر دیتی ہیں۔ گھر میں موئسچرائزر بنانے کیلئے گلیسرین اور لیموں کا رس ایک ایک حصہ اور عرق گلاب دو حصہ لے کے مکس کرلیں۔ اپنے ہاتھ، پاؤں اور چہرے کو دھونے کے بعد موئسچرائزر کے طور پر لگائیں۔
ایک اور موئسچرائزر بنانے کا طریقہ یہ ہے۔ ایک چھوٹے سائز کے باؤل میں ایک چوتھائی کپ کرش کوکا بٹر، دو چائے کے چمچ ایوکاڈو تیل، چار چائے کے چمچ تِل کا تیل اور دو چائے کے چمچ بی ویکس مکس کریں، اس باؤل کو ایک اور باؤل میں پانی لے کر اس کے اوپر رکھیں اور ان کو اتنی دیر مائیکرو ویو میں رکھیں کہ سب کچھ پگھل کے مکس ہو جائے۔ پھر اسے شیشے کی بوتل میں ڈال کے ٹھنڈا کر لیں، ٹھنڈا ہونے پر اچھی طرح ہلا کے مکس کر لیں۔ اس موئسچرائزر کو خشکی اور خارش سے نجات کیلئے استعمال کریں۔
شہد

شہد اپنی بے شمار خوبیوں کی وجہ سے خشکی اور خارش کے علاج کیلئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ ایک چائے کا چمچ انڈے کی زردی، دو چائے کے چمچ خشک دودھ اور ایک چائے کا چمچ شہد باہم ملالیں۔ خشک جلد پر پندرہ منٹ کیلئے یہ پیسٹ لگائیں