جوڑوں کے دردوں کے لیے بہترین علاج



جوڑوں کے دردوں کے لیے بہترین علاج


گھٹنوں ، مہروں ، جوڑوں اور کمرکے درد کے لیے بہت ہی بہتر نسخہ آپ کو پیش کر رہا ہوں اس کو ہر کوئی استعمال کر سکتا ہے بوڑھے حضرات کےلیے بہت ہی بہترین چیز ہے عمر بڑھ جانے کی وجہ سے درد ہو یا جوڑوں میں خشکی ہو آپ مندرجہ ذیل طریقہ سے استعمال کریں انشاء اللہ بالکل تندرست ہو جائیں گے۔



ہوالشّافی


گوند کیکر 100 گرام
گوند کتیرا 100 گرام
اسگندھ ناگوری 100 گرام
سورنجاں شیریں 100 گرام


سب ہموزن لیں اور باریک پیس لیں گھر میں گرائنڈر سے بھی پیس سکتے ہیں پھر تینوں کو مکس کر لیں اور روزانہ ایک چمچ صبح و شام دودھ کے ساتھ لیں اگر دودھ نہ ہو تو پانی سے بھی لے سکتے ہیں اور اس دوا کو مستقل تین ماہ تک استعمال کریں۔ بارہا تجربہ شدہ ہے مستقل نتائج حاصل ہوتے ہیں۔


روغن مالکنگنی / روغن اذراقی / روغن سورنجاں کسی ایک روغن کی مالش دن میں ایک  بار کر لیا کریں اس دوا کو استعمال کرنے سے کسی قسم کا سائیڈ ایفیکٹ‌ نہیں ہوتا.
مزید معلومات کےلیے یہاں کلک کریں


نوٹ:
کوئی نسخہ استعمال کرنے سے پہلے مستند معالج سے مشورہ ضرور لیں۔